1 ستمبر 2017 - 17:04
 يوكرائن كے ساتھ تعلقات پر ايران كا اظہار اطمينان

اسلامي جمہوريہ ايران كي مجلس (پارليمنٹ) كي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كميشن كے چيئرمين 'علاء الدين بروجردي' نے كہا ہے كہ ايران، يوكرائن كے ساتھ اپنے تعلقات كو خاص اہميت ديتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران كي مجلس (پارليمنٹ) كي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كميشن كے چيئرمين 'علاء الدين بروجردي' نے كہا ہے كہ ايران، يوكرائن كے ساتھ اپنے تعلقات كو خاص اہميت ديتا ہے.

يہ بات انہوں نے تہران ميں تعينات يوكرائن كے سفير 'سرگئي بورديلاك' سے ملاقات كے دوران كہي.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان بڑھتے ہوئے تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ بہت جلد ايران سے ايك پارليماني وفد يوكرائن كے دورے پر جارہا ہے جس كا مقصد باہمي تعاون اور روابط كو مزيد فروغ دينا ہے.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان تجارتي اور اقتصادي شعبوں ميں پركشش مواقع موجود ہيں جس كے مشتركہ مفادات كے تحت استعمال ہونا چاہيئے.

يوكرائن كے سفير نے بھي ايران كے ساتھ مشتركہ منصوبے كے آغاز اور بينكنگ كے روابط كے بحالي كے لئے اپنے تعاون كا اعلان كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲